کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 کے 31ویں میچ میں راولپنڈیز کو مسلسل آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملتان سلطانز نے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل 58 اور ڈائین فوریسٹر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان 26 اور سیم بلنگز 29 رنز بنا سکے۔جواب میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسٹیو اسمتھ 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ایشٹن ٹرنر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 جبکہ رضا اللہ اور سعد مسعود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسٹیو اسمتھ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس کامیابی کے بعد ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور پلے آف مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، جبکہ پشاور زلمی 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

