پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈی کو 61 رنز سے شکست دیدی

کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو 61 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس سے قبل ٹاس راولپنڈی نے جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے رِیلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیم ہارپر نے 8، جیکب نے 3، خواجہ نافع نے 6، جبکہ جہانداد خان 21 اور کاشف 1 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈی کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔ سعد مسعود نے 31، ڈیرل مچل نے 30، یاسر خان نے 22 اور عبداللہ فضل نے 20 رنز بنائے، جبکہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

کوئٹہ کی جانب سے جہانداد، عثمان طارق اور سعود شکیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاشف بھٹی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 میں سے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ راولپنڈی کی ٹیم کو اب تک شکستوں کا سامنا ہے۔