لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا، جس میں 5 لاکھ ڈالر بنیادی انعام اور مزید 5 لاکھ ڈالر اضافی رقم شامل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر بنیادی انعام کے ساتھ مزید 3 لاکھ ڈالر اضافی دیے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کیلئےکام کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائیگی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

