پاکستان عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلۓ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا
چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ورلڈ تائیکوانڈو جنرل کونسل سے خطاب
پاکستان عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلۓ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ینگ ٹیلنٹ کو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سطح پر روشناس کرانے کیلۓ ہر ممکن اقدامات مسلسل جاری ہیں.

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم جنجوعہ نے منگولیا میں منعقدہ ورلڈ تائیکوانڈو کی جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوۓ کیا۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو لاہور میں ہونے والے پریذیڈنٹ کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا پریزیڈنٹ کپ 13 سے 20 اگست تک لاہور میں منعقد ہو گا۔

