ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور کیپیٹل موٹر مسی ساگا کے مالک چودھری افضل چیمہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ انٹاریو کینیڈا کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں پگ پہنانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں شوکت عمر ڈھلوں، مدثر چیمہ، راشد وڑائچ، حسنین اکبر، شاکر جاوید، گلنواز گوندل، ظفر چودھری، مون چیمہ، نعیم چیمہ، جاوید کلیئر، طارق بٹر اور عمیر چیمہ سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ چودھری افضل چیمہ اپنی سیاسی و سماجی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) انٹاریو کی تنظیم کو مزید فعال بنانے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

