ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جلد از جلد عوام تک منتقل کیا جائے گا تاکہ ریلیف براہِ راست صارفین کو مل سکے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔