گلاسگو(خبر ایجنسیاں) کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا، جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم میڈل حاصل نہ کرسکے۔
جیولن تھرو کے فائنل میں 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جہاں ارشد ندیم نویں پوزیشن پر رہے۔ ان کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی، دوسری تھرو 77.41 میٹر جبکہ تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔بھارت ہی کے یشویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

