کراچی:پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کا ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثناء نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن کے پاس تھا جنہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔میچ میں پاکستانی کپتان نے مجموعی طور پر 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔