مسی ساگا (اشرف خان لودھی سے)کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 8 ایکسٹینشن میں واقع ایچ ایم آر واٹر فرنٹ نے اپنے رہائشی منصوبوں ’’بیچ ٹیریسز‘‘ اور ’’دی ٹِلٹ‘‘ کے مختلف رہائشی یونٹس کی قیمتوں اور سائز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں پاکستانی روپے کے ساتھ کینیڈین ڈالر میں بھی قیمتیں شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق ’’بیچ ٹیریسز‘‘ منصوبے میں ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت 3 کروڑ 83 لاکھ سے 4 کروڑ 42 لاکھ روپے (189.8 ہزار سے 219 ہزار کینیڈین ڈالر) کے درمیان ہے، جبکہ اس کا رقبہ 935 سے 1079 مربع فٹ تک ہے۔

اسی منصوبے میں دو بیڈ روم اپارٹمنٹس کی قیمت 4 کروڑ 91 لاکھ سے 8 کروڑ 98 لاکھ روپے (243.2 ہزار سے 444.5 ہزار کینیڈین ڈالر) رکھی گئی ہے اور رقبہ 1198 سے 2078 مربع فٹ تک ہے۔ تین بیڈ روم یونٹس 11 کروڑ 55 لاکھ روپے (571.6 ہزار کینیڈین ڈالر) سے شروع ہوتے ہیں اور ان کا رقبہ 2624 مربع فٹ ہے۔
دوسری جانب ’’دی ٹِلٹ‘‘ منصوبے میں ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ 4 کروڑ 5 لاکھ روپے (200.5 ہزار کینیڈین ڈالر) سے شروع ہوتا ہے جبکہ اس کا رقبہ 964 مربع فٹ ہے۔
دو بیڈ روم اپارٹمنٹس کی قیمت 5 کروڑ 69 لاکھ سے 8 کروڑ 71 لاکھ روپے (281.7 ہزار سے 431 ہزار کینیڈین ڈالر) کے درمیان ہے اور ان کا رقبہ 1355 سے 1935 مربع فٹ تک ہے۔
کمپنی کے مطابق ’’دی ٹِلٹ‘‘ میں تین بیڈ روم اپارٹمنٹس 12 کروڑ 96 لاکھ روپے (641.6 ہزار کینیڈین ڈالر) سے شروع ہوتے ہیں جبکہ ان کا رقبہ 2880 مربع فٹ ہے۔
چار بیڈ روم یونٹس کی قیمت 22 کروڑ 11 لاکھ سے 25 کروڑ 40 لاکھ روپے (11 لاکھ سے 12 لاکھ 50 ہزار کینیڈین ڈالر) کے درمیان ہے اور ان کا رقبہ 4705 سے 5079 مربع فٹ تک ہے۔
منصوبے میں شامل لگژری پینٹ ہاؤسز کی قیمت 59 کروڑ 90 لاکھ سے 71 کروڑ 61 لاکھ روپے (29 لاکھ 50 ہزار سے 35 لاکھ کینیڈین ڈالر) تک رکھی گئی ہے، جبکہ ان کا رقبہ 12 ہزار 745 سے 14 ہزار 322 مربع فٹ تک بتایا گیا ہے۔
ایچ ایم آر گروپ کے بانی ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی اور گروپ کے ڈائریکٹر حسنین پردیسی کے مطابق منصوبوں کا مقصد کراچی میں بین الاقوامی معیار کی رہائش، جدید طرزِ زندگی اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کے کنارے واقع ’’بیچ ٹیریسز‘‘ اور ’’دی ٹِلٹ‘‘ منصوبے جدید تعمیراتی معیار، کشادہ رہائشی یونٹس اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے امکانات کے باعث مقامی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

