کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 26ویں میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے رائلی روسو نے 60 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے 49 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں سعود شکیل 1، دنیش چندیمل 3 اور شمائل حسین صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بیون جیکبس 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ کے عثمان طارق نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حسیب اللہ 33، اسامہ میر 22 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق 17 اور سکندر 15 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کپتان سعود شکیل کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 3 فتوحات کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ رنز ریٹ کی بنیاد پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے، جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں صرف 2 کامیابیوں کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔