کویت میں ایرانی ڈرون رہائشی کمپلیکس سے ٹکرا گیا، عمارت میں آگ لگ گئی

کویت( کویتی حکام، کویتی میڈیا)ایرانی حملوں کے بعد کویتی حکام نے بتایا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون رہائشی کمپلیکس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں موجود امریکی کمانڈروں کے کیمپ اور رہائش گاہ، علی السالم فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ علی السالم ایئر بیس پر موجود کئی امریکی ڈرون طیارے بھی تباہ کردیئے گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔