بدین(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا صرف سندھ کی تقسیم پر بینظیر بھٹو کو منہ دکھانا ہے، کرپشن پر نہیں دکھانا؟ کیا نوکریاں بیچنے پر بینظیر صاحبہ کو منہ نہیں دکھانا؟
بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ یہ کرپشن کررہے ہیں کہ سندھ میں 7 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ایک ایک ایس ایس پی سے تین چار کروڑ روپے لے کر پوسٹنگ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ سندھ کو آپ نے منشیات کا اڈا بنا دیا ہے۔

