گھوٹکی میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی

گھوٹکی (نامہ نگار) گھوٹکی میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی، 30 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملنے پر شناخت کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں جبکہ ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ ان کے کانوں سے بالیاں نوچی گئی تھیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت ڈوبنے سے نہیں ہوئی بلکہ پہلے انہیں قتل کیا گیا اور بعد میں لاش پانی میں پھینکی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔