ہیوسٹن(فیفا، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں مراکش اور میزبان کینیڈا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں کھلاڑیوں کی جارحانہ کھیل کے باعث ریفری نے مجموعی طور پر 8 یلو کارڈ دکھائے۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ہی 6 یلو کارڈ جاری کیے گئے۔ مراکش کے ریڈونے ہلال کو 20ویں منٹ میں وارننگ ملی، جبکہ 40ویں منٹ میں مراکش کے اشرف حکیمی اور کینیڈا کے رچی لاریا کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔
43ویں منٹ میں کینیڈا کے جوناتھن ڈیوڈ کو بھی یلو کارڈ ملا، جبکہ 45ویں منٹ میں مراکش کے گول اسکورر عزالدین اوناحی کیخلاف فاؤل پر ایک اور یلو کارڈ جاری کیا گیا۔دوسرے ہاف میں مراکش کے بلال الخنوس اور کینیڈا کے لیوک ڈی فوگرولز اور کائل لارین کو بھی یلو کارڈ دکھائے گئے، جس کے ساتھ میچ میں یلو کارڈز کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ 18 یلو کارڈ دکھانے کا ریکارڈ ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ کے نام ہے۔

