صنعا(ایجنسیاں) یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اور یمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔عرب میڈیا کے مطابق یمن میں جمعرات سے جاری گھمسان کی جھڑپوں میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے فوجی حملوں میں 24 جنگجو ہلاک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے یمنی فوج پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے۔

