یکم مئی سے پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم ڈویژن نے یکم مئی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں، جبکہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی گئی ہے اور آئندہ بھی عوام کو ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔