یہ بات قبل از وقت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال سے بنی گالہ منتقل کیا جائے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ بات قبل از وقت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال سے بنی گالہ منتقل کیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ہوسکتا ہے کہ کسی بھی عمارت کو سب جیل قرار دیا جائے، اگر صحت کے حوالے سے یہ رائے آتی ہے کہ جیل واپس جانا صحت کے لیے بہت مضر ہوگا تو بنی گالہ منتقل کیا جاسکتا ہے، یہ ممکن ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جیل میں جو حالات ہیں، ان کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو اینزائٹی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانا چاہیے یا بنی گالہ، اور حکومت اسے سب جیل قرار دے دے، یہ تمام چیزیں ممکن ہیں۔