واشنگٹن(امریکی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ سے متعلق مستقبل قریب میں بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، میں فیصلہ کن مرحلے میں ہوں۔
امریکی ٹیلی ویژن کے چیف رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ میں پوری قوم کو کب تباہ کردوں؟ بہتر ہے وہ اپنا رویہ درست کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، تہران نے جنگ ختم کرنے سے متعلق مطالبات کی ایک فہرست بھیجی ہے۔

