فیصل آباد(نامہ نگار) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔
فیصل آباد میں رورل ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی نے ہر شہری کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ پٹرول کی قیمت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے، اس کی ایک بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے، کیا کسی ملک میں مہنگائی پر لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہے؟
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔

