مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، امریکا کی اپنے شہریوں کو وارننگ

ابوظبی(امریکی سفارتخانہ، امریکی حکام) امریکی سفارتخانہ ابوظبی نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں اور سفارتی مراکز کے حوالے سے نئی سیکیورٹی وارننگ جاری کردی۔

امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اچانک بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ امریکی سفارتی مراکز، قونصل خانوں اور سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو زیادہ محتاط رہنے اور اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی حکام نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ سے باہر بھی امریکی سفارتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپ بیرون ملک امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی حکام نے خطے سے باہر موجود امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سفر کی صورت میں ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔