ریاض(سعودی وزارتِ خارجہ، اناطولیہ نیوز ایجنسی) سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیاں اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام اور مقبوضہ فلسطین میں مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔سعودی عرب نے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت اور فلسطینی عوام کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

