مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر اور آبادکاروں کا داخلہ، خلیجی تعاون کونسل کی مذمت

ریاض(خلیجی تعاون کونسل) خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر اور متعدد آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر مؤقف اختیار کرے۔خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت بھی دہرائی، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔