کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی نرسری میں نومولود بچوں کی موجودگی کے دوران ویلڈنگ کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرسری میں بستر پر نومولود بچے موجود ہیں جبکہ اسی دوران ویلڈنگ کا کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نرسری میں 80 سے 120 بچے موجود رہتے ہیں، جن میں زیادہ تر نومولود آکسیجن پر ہوتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبۂ ایمرجنسی کی نرسری میں ہنگامی اخراج کا راستہ بنانے کیلئے مرمتی کام کرایا گیا، جس کے دوران ویلڈنگ کی گئی۔ متعدد رابطوں کے باوجود اسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

