مردان(نامہ نگار) صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں گے، اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے، ایک راستے سے نہیں بلکہ موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ڈی آئی خان سے بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔
صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر آئے تھے، اس وقت ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کرسکتے۔جنید اکبر خان نے کہا کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں گے، اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔

