برسلز ( رانا فلک شیرسے) سفارتخانۂ پاکستان نے اربن برسلز کے تعاون سے رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا، جس میں پاکستانی دستکاری، روایتی لباس، مہندی، علاقائی کھانوں اور موسیقی نے مقامی و بین الاقوامی شرکاء کی توجہ حاصل کی۔

تقریب میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے ثقافتی رنگ اجاگر کیے گئے، سیاحتی مقامات پر مبنی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں، جبکہ لائیو موسیقی اور بچوں کیلئےتفریحی سرگرمیوں نے میلے کو ایک بھرپور خاندانی تقریب بنا دیا۔
سفیرِ پاکستان رحیم حیات قریشی نے کہا کہ ایسی تقریبات پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان و بیلجیئم کے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

